جے آئی کا دھرنا ملکی وقار کی بلندی ‘عوامی خوشحالی کیلئے ہے : چوہدری شوکت

Jul 23, 2024

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) جماعت اسلامی کے صوبائی ناظم انتخابات وپارلیمانی امور و سابق رکن صوبائی اسمبلی چودھری محمدشوکت نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کی اسلام آباد جانے کی تاریخ 26 جولائی ہے مگر آنے کی کوئی تاریخ نہیں کیونکہ جماعت اسلامی کادھرنا خالصتاً ملکی وقار کی بلندی اورعوامی خوشحالی کیلئے ہے ماضی گواہ ہے کہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ پرامن احتجاج کیا اور 26 جولائی کا دھرنا بھی پرامن اور مطالبات کے تسلیم کرانے تک جارہے گا ملک قیادت کا فقدان ہونے کیوجہ سے پاک وطن مسائلستان بن ہوا ہے قوم مطالبہ کررہی ہے کہ کلمہ طیبہ کے نام پر حاصل کی گئی ریاست کو آئی ایم ایف کا نہیں بلکہ محمدعربی ؐ کا غلام بنانا ہے اور ااگر جماعت اسلامی اقتدار میں آئی تو اس کے پاس مکمل پلان موجود ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی سیکرٹریٹ میں ضلعی صدر رانا تحفہ دستگیر، ضلعی جنرل سیکرٹری رانا ممتاز محمود ،چودھری عبدالرحمن گجر، میاں رمضان، رانا لیاقت علی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے کیا۔

مزیدخبریں