ڈپٹی کمشنر ننکانہ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس 

ننکانہ صاحب (نامہ نگار) وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر عطائی ڈاکٹرز ، جعلی میڈیکل سٹورز ، نشہ آور اور زائد المیعاد ادویات کی فروخت کرنے والوں کے خلاف ضلع بھر میں جاری کریک ڈاون کا جائزہ لینے کے لیے ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر ننکانہ چوہدری ارشد نے کی۔ سی ای او ہیلتھ ننکانہ ، سیکرٹری ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ شمائلہ عابد، ڈرگ انسپکٹرشاہکوٹ ، ڈرگ انسپکٹر سانگلہ و دیگر متعلقہ افسروں نے اجلاس میں شرکت کی۔ ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کے اجلاس میں مجموعی طور پر 14کیسز کی سماعت ہوئی۔اجلاس کی سفارشات پر 6 میڈیکل سٹوروں کی ری چیکنگ کرنے ، 4 میڈیکل سٹوروں کو وارننگ اور 4 میڈیکل سٹورز کے چالان عدالتوں میں بجھوانے کی ہدایات جاری کی گئی۔ڈپٹی کمشنر چوہدری ارشد نے کہا کہ بغیر لائسنس کلینک اورمیڈیکل سٹور چلانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

ای پیپر دی نیشن