شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر چوہدری ظفر اللہ واہلہ نے کہا ہے کہ حکومت کو کوئی خطرہ نہیں سازشی عناصر کو منہ کی کھانا پڑے گی پانچ سالہ آئینی مدت میں حکومت عوام سے کئے گئے تمام وعدوں کی تکمیل یقینی بنائے گی پاکستان کو معاشی طور پر اپنے پاؤں پر کھڑا کیا جائے گا اور قوم کا معیار زندگی بلند کرکے عوامی خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر کیا جائے گا، پی ٹی آئی ملک دشمنی پر اتر آئی ہے اور اقتدار کے حصول کیلئے جمہوری اقدار کا جنازہ نکال رہی ہے جسے مزید برداشت نہیں کیا جاسکتا، حکومت نے پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا فیصلہ کر کے عوام کے جذبات کی ترجمانی کی ہے۔
حکومت کو کوئی خطرہ نہیں سازشی عناصر کو منہ کی کھانا پڑیگی: ظفر اللہ واہلہ
Jul 23, 2024