قصور (نمائندہ نوائے وقت)ڈپٹی کمشنر قصور ارشد بھٹی کے احکامات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر قصور عطیہ عنایت مدنی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات انجینئر محمد عمران نے چربی پگھلانے والے 22یونٹس کو مسمار کر دیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ فیکٹر ی مالکان غیر قانونی کڑاہوں کے نیچے پلاسٹک، ریگزین کے ٹکڑے، گندے کپڑے، پرانے جوتے اور ربڑ وغیرہ جلاتے تھے جو ماحولیاتی آلودگی کا باعث بن رہا تھا تا ہم چربی پگھلانے والے یونٹ مالکان کو گزشتہ دوماہ سے نوٹسز جاری کئے گئے تھے لیکن اس کے باوجود مذکورہ یونٹس کام کر رہے تھے جس پر کارروائی کرتے ہوئے انہیں مسمار کر دیا گیا ہے۔
قصور: اسسٹنٹ کمشنر‘ اے ڈی ماحولیات کی کارروائی‘ چربی پگھلانے والے 22یونٹ مسمار
Jul 23, 2024