مریضوں کو ہر ممکن طبی امداد دینا اولین ترجیح ہے :ڈاکٹر فہد وحید

نارنگ منڈی( نمائندہ نوائے وقت)سیکرٹری صحت پنجاب علی جان کے واضح احکامات کی روشنی میں ڈاکٹرز پیرامیڈیکل سٹاف نرسز سمیت دیگر عملے کی بائیومیٹرک حاضری کو یقینی بنائیں گے تمام ملازمین کی جنرل ڈیوٹیاں ختم کر دی گئی ہیں مریضوں کوہر ممکن حد تک طبی امداد دی جائے گی جس کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں ہسپتالوں میں صفائی ستھرائی ادویات کی فراہمی ملازمین کی حاضری ہر حال میں یقینی بنائیں گے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ہیلتھ شیخوپورہ ڈاکٹر فہد وحید کی چیئرمین سٹی پریس کلب شاہد یوسف سے ملاقات میں گفتگو ان کا کہنا تھا ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کے لئے ہر ممکن طبی امداد دینا ہماری اولین ترجیح ہے ڈاکٹرز پیرامیڈیکل سٹاف نرسز سمیت دیگر ملازمین چوبیس گھنٹے ڈیوٹی روسٹر کے مطابق حاضری یقینی بنائیں گے ۔

ای پیپر دی نیشن