چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری تک چین سے نہیں بیٹھیں گے:ٹیچر یونین

حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت )لیوان کیشمنٹ کی بحالی اور سکولوں کی نجکاری، چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری تک سرکاری ملازمین چین سے نہیں بیٹھیں گے‘ پنجاب حکومت نے مطالبات منظورنہ کرکے بے حسی کا مظاہرہ کیا ہے‘ سرکاری ملازمین معاشی بدحالی اور ذہنی اذیت کا شکار ہیں‘ فوری ریلیف کا اعلان نہ ہوا تو اگیگا 25 جولائی احتجاجی تحریک میں بھرپور حصہ لیں  گے۔ ان خیالات کااظہار آل گورنمنٹ گرینڈالائنس کے ضلعی جنرل سیکرٹری ریاض تارڑنے کیا۔اگیگا عہدیداران نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے سرکاری ملازمین سے لیوان کیشمنٹ کی بحالی کا جووعدہ کیا تھا اس پر تاحال عمل درآمد نہیں ہوسکا جس سے ملازمین میں بے چینی پائی جارہی ہے۔ وزیراعلیٰ فوری طورپر ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے لیوان کیش منٹ کی بحالی سمیت دیگر مطالبات کی منظوری کیلئے اقدامات اٹھائیں۔ ہاؤس رینٹ‘ کنوینس ومیڈیکل الاؤنس سمیت دیگر مراعات میں اضافہ ناگزیر ہوچکا ہے۔ حکومت پنجاب ریلیف کا اعلان کرے ورنہ سرکاری ملازمین 25 جولائی کو لاہور کی سڑکوں پر نکلیں گے ۔ مطالبات کی منظوری تک ملازمین کا احتجاج جاری رہے گا۔

ای پیپر دی نیشن