قرآن و سنت سے دوری کے سبب مسلمان رسوا ہو رہے ہیں:علامہ اشرف قاردری 


گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)تعلیمات قرآن و سنت سے دوری کے سبب مسلمان دنیا بھر میں رسوا ہو رہے ہیں،عملی جہاد سے منہ پھیر کر مسلمانوں نے پسپائی کو گلے لگا لیا ہے ،فلسطین اور مظلوم کشمیریوں کی مدد گھر، مسجد ،مدرسہ اور درگاہوں میں بیٹھ کر محض دعائیں کرنے سے مدد نہیں کی جا سکتی۔ان خیالات کا اظہار حضرت علامہ مفتی اشرف القادری دیگر مقررین نے کیا۔
عالم کفر کیخلاف مسلمانوں کو یکجا اور متحد ہو کر علم جہاد بلند ہوگا۔ جامعہ حسینیہ رضویہ میں منعقدہ دستار فضیلت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جبکہ اس موقع پر حافظ حسنین عاشق،حافظ عبداللہ ،حافظ طلحہ کی تکمیل حفظ قرآن پر دستار بندی کی گئی،حفاظ کرام کو انعامات بھی پیش کیے گئے ۔

ای پیپر دی نیشن