قلعہ دیدارسنگھ(نمائندہ خصوصی)ڈی ایس پی میاں عبدالجبار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ رزق حلال کی تلاش عین عبادت ہے اور محنت مزدوری کرنے والا اللہ کا دوست ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے مقامی ہوٹل کی افتتاحی تقریب میں دوران گفتگو میں کیا۔اس موقع پر ممبر امن کمیٹی رانا عبدالجبار ساجد،شاہد شاہ،چوہدری عمران مصطفی وڑائچ،رانا عالم،شہزاد احمد بھٹی ودیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہاکہ دین اسلام حلال تجارت سے منع نہیں کرتا بلکہ حلال طریقے سے اپنے اہلخانہ کے لیے رزق کمانے کی ترغیب دیتا ہے ضرورت معاش کو پورا کرنے کیلئے محنت اور حلال کاروبار ضروری ہے۔
محنت مزدوری کرنے والا اللہ کا دوست ہے: عبدالجبار
Jul 23, 2024