حکمران عوام کو بیدردی سے معاشی طور پر کچل رہے ہیں:میاں طارق محمود 

قلعہ دیدار سنگھ(نمائندہ خصوصی)چوری شدہ مینڈیٹ والے حکمران عوام کو بیدردی سے معاشی طور پر کچل رہے ہیں آئے روز بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے غریب آدمی کو اپنے بچوں کو زندہ رکھنا مشکل ہو گیا ہے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سابق ایم این اے میاں طارق محمود نے نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کے پاکستان میں اس وقت مہنگائی کا اژدھا غریب لوگوں کی جانیں نگل رہا ہے آئے روز بجلی،گیس، پٹرول مصنوعات اور اشیاء خوردنوش کی قیمتوں میں بے تحاشا  اضافہ کیا جا رہا ہے۔ جس سے غریب آدمی کا جینا مشکل سے مشکل تر کیا جا رہا ہے اور مزدور کو اپنے بچوں کو زندہ رکھنا مشکل ہو گیا ہے ہسپتالوں میں مریضوں کو سہلولیات دینے کی بجائے تذلیل کی جا رہی ہے۔چوری شدہ مینڈیٹ کا سہارا لے کر اقتدار میں آنے والی حکومت اقتدار بچانے کے چکر میں غریب عوام کو خودکشیاں کرنے پر مجبور کر رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن