گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)کھیالی بائی پاس روڈ فلائی اوور کے دونوں اطراف سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار، عوام پریشا ن، عرصہ دراز سے بات عوامی نمائندوں کے وعدوں اور جھوٹی تسلیوں سے آگے نہ بڑھ سکی، عوام کا سفر کرنا محال ہو گیا،تفصیلات کے مطابق فلائی اوور کے دونوں اطراف سے کھیالی بائی پاس روڈ عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے ، روڈ پر ٹریفک کی آمد و رفت کے باعث دھول مٹی کی وجہ سے اردگرد کے رہائشی سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں ۔ سڑک سے گزرنے والی ٹریفک بھی انتہائی خطرناک صورتحال سے دوچار ہے۔ بارش کے بعد نکاسی آب کے انتظامات ناقص ہیں ۔ ٹوٹی ہوئی روڈ اور بارشی پانی کے باعث تالاب کا منظر پیش کرتی ہے اور شہریوں کو گزرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ تا ہے۔ٹریفک کے جام رہنے سے عوام منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے کرنے پر مجبور ہے ۔متعلقہ حکام اور عوامی نمائندے صرف طفل تسلیاں دیتے آرہے ہیں، انہوں نے وزیر اعلی پنجاب اور متعلقہ حکام سے پر زور اپیل کی ہے کہ ٹوٹی ہوئی سڑک کے اس حصہ کی فوری تعمیر ومرمت کی جائے ، تاکہ عوام کی مشکلات میں کمی ہو سکے۔
گوجرانوالہ:کھیالی بائی پاس روڈ فلائی اوور ٹوٹ پھوٹ کا شکار
Jul 23, 2024