حا فظ آباد: اغواء کار خاتون گرفتار ،3ماہ کی بچی بازیاب  

حا فظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) محلہ بہاولپور ہ سے عرفہ نامی تین ماہ کی بچی کو اغواء کرلیا گیاتھا۔ جس پر ڈی پی او فیصل گلزار نے بچی کو جلد با زیا ب کروانے کے  احکامات جاری کئے۔جس پر پولیس ٹیموں نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے تین ہفتے بعد ر عرفہ نامی نومولود بچی کوجمیلہ فاطمہ عر ف نورین نامی  گوجرانوالہ کی رہائشی ملزمہ کاسراغ لگا کر بچی کو بازیا ب کروا لیا ۔ ڈی پی او فیصل گلزار نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ دوران تفتیش ملزمہ نے انکشاف کیا کہ اس کا اپنے خا وند بیرون ملک میں مقیم تھا گھر یلو جھگڑا پر با ت طلا ق تک پہنچ چکی تھی جس پر ملزمہ نے مو قف اختیا ر کیا کہ وہ حاملہ ہے اور اسے شر عی طور پر طلا ق نہیں ہو سکتی لیکن حقیت اس کے بلکل بر عکس تھی۔ ملزمہ نے طلاق سے بچنے کے لیے مختلف ذرائع سے بچہ تلاش کیا لیکن ناکام رہی۔ ملزمہ نے عرفہ کو دیکھ کر اس کے اغواء کا پلان بنا یا اور نو مولود بچی کو اغواء کر کے اپنے سا تھ گوجرانوالہ لے گئی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...