گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )میو نسپل کارپوریشن کی جانب سے جی ٹی روڈ پر پارکنگ سٹینڈز کی نیلامی تیسری بار بھی ٹھیکیداروں کی عدم دلچسپی کے باعث نہ ہو سکی۔میو نسپل کارپوریشن کے نیلامی ہال میںچیف آفیسر حیدر علی چٹھہ،،ٹیکس سپریٹنڈنٹ آفیسر میاں مظفر کی ٹھیکیداروں سے بار ہانیلامی میں حصہ لینے کا کہنے کے باوجود کسی بھی پارٹی نے بنک ڈیپازٹ جمع کروانے کے باوجودبو لی نہیں دی۔اس موقع پر ٹھیکیداروں نے کہا کہ سب سے پہلے ہمارے تحفظات سنے جائیں اور ان کو دور کیا جائے،کیو نکہ ہم مہنگے ٹھیکے تو لے لیتے ہیں لیکن ہم کو کسی بھی قسم کا تحفظ نہیں دیا جا تا بلکہ ہم پر الٹی ایف آئی آر درج کروادی جاتی ہیں ۔ہم لوگ مہنگا ٹھیکہ لیکر شیڈول ریٹ پر پارکنگ فیس وصول نہیں کر سکتے کیو نکہ ایک طرف مہنگا ٹھیکہ دوسری طرف کارپوریشن کا انفوسمنٹ انسپکٹر ما ہانہ بھتہ وصول کرتا ہے جس کیوجہ سے ہم اور چارجنگ کرنے پر مجبور ہیںاگر انتظامیہ ہمارے تحفظات دور کریگی تو ہم نیلامی میں حصہ لینگے۔آخر میں ٹھیکیداروں کی عدم دلچسپی اور مختلف بازاروں کے صدورں کے احتجاج کے باعث نیلامی ختم کر نے کا اعلان کیا گیا۔