گوجرانوالہ:میڈیکل کالج میں ورلڈ برین ڈے کے حوالے سے سیمینار

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) میڈیکل کالج میں ورلڈ برین ڈے کے حوالے سے آگاہی واک اور سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار کے مہمان خصوصی پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر اقبال حسین ڈوگر، ایم ایس ڈاکٹر ارشاد گورائیہ تھے جبکہ سیمینار سے ممتاز ماہرین صحت نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ پاکستان میں دماغی امراض کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جو خطرناک ہے۔ دماغی امراض میں سب سے بڑا مرض فالج کا ہے مقررین نے کہا کہ ڈپریشن اور نفسیاتی امراض بھی ذہنی دبائو کا باعث بنتے ہیں۔ نیوروسرجری میں سر پر چوٹ کے کیس سب سے زیادہ ہیں جن میں موٹر سائیکلوں کے حادثات نمایاں ہیں۔ مقررین نے کہا کہ دماغی امراض سے بچائو کیلئے  ورزش کو معمول بنایا جائے۔ شوگر اور کلیسٹرول کو کنٹرول میں رکھا جائے۔سادہ اور متوازن غذا استعمال کی جائے۔ 

ای پیپر دی نیشن