متحدہ عرب امارات  اور پاکستان کی بزنس وومنز  کا کاروباری اشتراک

Jul 23, 2024

طاہر منیر طاہر

دبئی (طاہر منیر طاہر)  متحدہ عرب امارات کی ساتوں  ریاستوں میں پاکستانی خواتین مختلف النوع کاروبار کامیابی سے کر رہی ہیں- جن میں ملے جلے  گارمنٹس، ہر عمر کے بچوں کے کپڑے، اسکول یونیفارم، شادیوں کے موقع پر استعمال ہونے والے قیمتی ملبوسات، ریشمی اور کڑھائی والے ملبوسات، سردیوں اور گرمیوں والے کھلے کپڑے اور ملبوسات، مرد و خواتین کے لئے پاکستان کے روایتی شلوار قمیص، جیولری آ یٹمز   ، نقش و نگار والی چیزیں، روپ سنگھار، میک اپ، ہیئر کٹنگ ، عید کے موقع پر مہندی لگانا اور چوڑیاں وغیرہ شامل ہیں- بہت سی خواتین متذکرہ چیزیں پاکستان سے منگواتی اور یہاں فروخت کرتی ہیں- پاکستان کی متذکر ہ  روایتی اشیاء￿  میں نا صرف پاکستانی بلکہ دیگر ممالک کی خواتین بھی پسند  کرتی ہیں- اس بڑھتے ھوئے رحجان کو دیکھتے ھوئے متحدہ عرب امارات میں گزشتہ تین دہائیوں سے مقیم پاکستانی بزنس مین امجد اقبال امجد نے "فیوچر کی" بزنس کلب کے زیر اہتمام ایمپوریم مال کے گارڈن کیفے میں پہلی  بزنس میٹنگ کا انعقاد کیا جس میں  متحدہ عرب امارات کی مختلف ریاستوں سے کاروباری پاکستانی خواتین نے بھی شرکت کی اور باہمی کاروبار کے فروغ کے لئے مشترکہ لائحہ عمل تیار کیا- "فیوچر کی" بزنس کلب کی جانب سے   کلب کے چیئرمین امجد اقبال امجد، صدر پرنس اقبال اور جنرل سیکرٹری ثناء￿  نصیر شیخ نے شرکت کی-  اس میٹنگ کا مقصد خواتین اور نئے کاروباریوں کے کاروبار کو فروغ دینا تھا۔ جس میں  پکاروباری کمیونٹی کے لوگوں نے  شرکت کی- عظمیٰ مصطفیٰ، شاہد مغل اور تنزیلا  یوسف  نے کاروباری ترقی پر بصیرت افروز لیکچردیے، قیمتی حکمت عملیوں کا اشتراک کیا اورحاضرین کو کاروباری بصیرت فراہم کی جس سے تقریب کے معلوماتی اور محرک ماحول میں اضافہ ہوا-  چیئرمین امجد اقبال امجد نے  بزنس کلب کے لئے اپنے وڑن سے لوگوں کو اگاہ کیا- انہوں نے نوجوان نسل کے کاروبار کو فروغ دینے کے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور سیاحت وتجارت کے درمیان رابطہ کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ ان کی  تقریر نے شرکاء￿  کے دلوں میں بزنس کے جوش اورعزم کو جگایا۔ شبیر چوہان اور عدنان چوہدری نے  بزنس کلب کے لئے اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا  جس سے کمیونٹی اور تعاون کے احساس کو مزید تقویت ملی- پرنس اقبال نے شرکاء￿  کی شرکت اور حمایت پر شکریہ ادا کیا۔  ثناء￿  نصیر شیخ نے پروگرام کو سلیقے اور پیشہ ورانہ انداز میں جاری رکھتے ھوئے اسٹیج سیکرٹری کے فرائض بطریق احسن ادا کئے- تقریب ہذا میں مختلف شعبوں سے وابستہ پچھتر75 پرجوش خواتین نے شرکت کی-  شرکاء￿  نے مستقبل کے پروگراموں میں شرکت کرنے کا عزم بھی ظاہر کیا-  بزنس کلب کی حالیہ مشترکہ  بزنس میٹنگ زبردست کامیاب رہی- جس سے کاروباری کمیونٹی میں مسلسل ترقی اور تعاون کے لئے راہیں ہموار ہوئیں-

مزیدخبریں