ہفتے کے دوسرے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رحجان دیکھا گیا،100 انڈیکس میں 1004 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔اضافے سے 100 انڈیکس 79 ہزار543 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےآغاز پر مندی دیکھی گئی تھی ، ہنڈرڈانڈیکس میں1662 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد مارکیٹ 78 ہزار454 پوائنٹس پر ٹریڈ ہورہی تھی۔ گزشتہ ہفتےکاروبار کےاختتام پر 100انڈیکس 1721 پوائنٹس گر کر 80118 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔سٹاک بروکرز کا کہنا ہےکہ ٹیکنیکل کریکشن اور پیر سے رول اوور ویک بھی مندی کا سببب بنے،منافع کے حصول کیلئے مارکیٹ میں فروخت کا دباو بڑھ گیا۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پرمثبت رحجان
Jul 23, 2024 | 11:23