اسرائیلی فوج نے خان یونس پربمباری کی جس کے نتیجے میں70فلسطینی شہید200زخمی ہوگئے ۔عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے علاقہ خالی کرنے کے احکامات کے بعد فضائی اور زمینی کارروائی کی،ابھی تک اسرائیلی حملوں میں غزہ میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 39ہزار سے بڑھ گئی ہے۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی پارلیمنٹ نے یو این ادارے انروا کو دہشتگرد گروپ قرار دیدیا۔دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم اور ٹرمپ کی پارٹے عہدیداروں نے ملاقات کی،امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹرمپ نے ابھی تک اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔گزشتہ اپنے ایک بیان میں ٹرمپ نےقیدیوں کی رہائی کےمعاہدے نہ کرنے پر اسرائیلی وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا،کوئی بھی صدر منتخب ہو اسرائیلی مشرق وسطیٰ میں امریکا کا اتحادی رہے گا۔