حیدرآباد (نوائے وقت رپورٹ ) حیدرآباد میں شدید گرمی اور حبس کے دوران 9 افراد دم توڑ گئے، ایدھی انچارج کے مطابق تمام نعشیں شہر کے مختلف علاقوں سے ملی ہیں۔ ایدھی سینٹر کے انچارج معراج خان کے مطابق شہر لطیف آباد کے مختلف علاقوں سے 9 افراد کی نعشیں پولیس تھانوں کے ذریعے ملی ہے جو شہر کے مختلف علاقوں میں لاوارث حالات میں پڑی ہوئی تھی۔
حیدرآباد میں شدید گرمی اور حبس ‘ 9 افراد دم توڑ گئے
Jul 23, 2024