کھڈیاں: اشتہاری پکڑنے گئی ایلیٹ فورس یرغمال، سپیکر نے رہائی دلائی 

Jul 23, 2024

قصور (نمائندہ نوائے وقت) اشتہاری کو گرفتار کرنے جانے والی ایلیٹ فورس کے اہلکاروں کو اہل علاقہ نے یرغمال بنا لیا۔ سپیکر پنجاب اسمبلی  نے موقع پہنچ کر رہائی دلائی۔ تفصیلات کے مطابق  تھانہ کھڈیاں کے علاقہ محمود پورہ میں علی حمزہ  نامی اشتہاری کو پکڑنے کے لئے مصطفی آباد  پولیس نے چھاپہ مارا۔ عورتوں اور مردوں نے ایلیٹ فورس کے اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا۔  ڈی ایس سٹی سرکل قصور سیف اللہ بھٹی اور ایس ایچ او  کھڈیاں انسپکٹر وحید عارف بھاری نفری کے ساتھ موقع پہنچ گئے۔ پولیس نے یرغمال اہلکاروں کی رہائی کے لئے مذاکرات کئے مگر ناکام رہی۔ سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خاں 15 گاڑیوں کے ہمراہ محمود پورہ پہنچ گئے۔  مذاکرات کر کے یرغمالیوں کو رہا کرایا اور ڈی ایس پی کے حوالے کر دیا۔ ملک احمد خان نے پولیس افسروں سے ریڈنگ پارٹی کے خلاف کارروائی کا حکم بھی دیا۔ کھڈیاں خاص  پولیس نے سب انسپکٹر کی مدعیت میں اشتہاری ملزم علی حمزہ عرف سنی  سمیت 30/25نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

مزیدخبریں