لاہور (خبرنگار) چیئرمین نیب نے ڈی جی اینٹی کرپشن سہیل ظفر چٹھہ، رائے اعجاز اور کامران ممتاز کے خلاف نیب ریفرنس واپس لینے کے لیے باقاعدہ درخواست دائر کر دی۔ نیب نے گجرات پولیس فنڈز میں کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا ریفرنس دائر کیا تھا۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ ملزموں کی درخواستوں کا بغور جائزہ لیا گیا۔ ڈی جی اینٹی کرپشن سہیل ظفر چٹھہ و دیگر ملزموں کے خلاف شواہد موجود نہیںہیں، ملزمان کے خلاف ریفرنس کو چلانا مناسب نہیں ہو گا، احتساب عدالت ریفرنس واپس لینے کی درخواست منظور کر ے۔