پاکستان بیورو آف شماریات میں اصلاحات کیلئے ٹاسک فورس بنائی جائے: احسن اقبال 

Jul 23, 2024

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے پاکستان بیورو آف شماریات ( پی بی ایس)  کے اعلیٰ حکام کو پاکستان بیورو آف شماریات کو جدید طرز پر تبدیل کرنے کے لیے ایک جامع پانچ سالہ سٹرٹیجک پلان (تزویراتی منصوبہ) تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے حکام کو فی الفور تمام شعبہ جات کے ماہرین پر مشتمل ٹاسک فورس تشکیل دینے کی ہدایت کی اور کہا کہ یہ ٹاسک فورس دنیا بھر میں ڈیٹا کلیکشن اور اس کے تجزیہ کے جدید اسالیب اور ٹیکنالوجی کے حوالے سے رجحانات کی روشنی میں پی بی ایس کو جدید بنانے کے لئے سفارشات مرتب کرے۔  پی بی ایس کی اصلاحات کے حوالے سے منعقد کئے جانے والے ایک اہم اجلاس کے دوران چیف سٹیٹسٹیشن ڈاکٹر نعیم اظفر نے ادارے کے مختلف شعبوں سے متعلق تجاویز پیش کیں جنہیں جدید اسلوب پر استوار کرنے اور ان میں جدت لانے کی ضرورت ہے۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے پی بی ایس کے اعلیٰ حکام کو ہدایت کی کہ پرائیویٹ سیکٹر سے ماہرین کو شامل کر کے ایک ٹاسک فورس بنائی جائے جو بہترین عالمی طریقوں کا مطالعہ کر سکے اور پاکستان بیورو آف شماریات میں اصلاحات کے لیے پانچ سالہ سٹرٹیجک پلان پیش کر سکے۔

مزیدخبریں