چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے او آئی سی رکن ممالک میں تعاون کا فروغ نا گزیر ، یوسف رضا گیلانی

Jul 23, 2024

اسلام آباد(خبرنگار)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے اسلامک ورلڈ اکیڈمی آف سائنسز (IAS) اور پاکستان اکیڈمی آف سائنسز (PAS) کے زیر اہتمام منعقدہ کانفرنس سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ او آئی سی ممالک کی سلامتی اور درپیش چیلنجوں پانی ،توانائی،خوراک اور ماحولیاتی نظام کو موثر بنانے کے حوالے سے کانفرنس کا انعقاد خوش آئند ہے اسلامک ورلڈ اکیڈمی آف سائنسز (IAS) اور پاکستان اکیڈمی آف سائنسز (PAS) کی جدید سائنس کی ترجیحات اور اختراع کو فروغ دینے کی کوششیں قابل تحسین ہیں باہمی تعاون کی کوششیں پائیدار اور جامع ترقی کے ساتھ ساتھ او آئی سی کے رکن ممالک کے روشن مستقبل کیلئے بھی اہم ہیں۔اسلامک ورلڈ اکیڈمی آف سائنسز (IAS) کو اردن کے شاہی شہزادہ الحسن بن طلال اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے صدر آصف علی زرداری کی سرپرستی حاصل ہے اعلیٰ سطحی سیاسی سرپرستی کا جدت اور اختراع کو فروغ دینے میں کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے درپیش مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنے اور حل کے لیے OIC کے رکن ممالک کے درمیان تعاون کا فروغ نا گزیر ہے جامع اور فعال پالیسیوں کے لئے اقدامات، پائیدار ترقی کا فروغ اور وسائل کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانا ہوگا۔ 

مزیدخبریں