سونا تولہ 1000 روپے، انٹر بنک  میں ڈالر 10 پیسے مہنگا

Jul 23, 2024

کراچی (کامرس رپورٹر) مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے گزشتہ روز ڈالر کی قدر میں 50 پیسے کی کمی ہوئی اور امریکی ڈالر روپے کی نسبت 280.50 روپے کی سطح سے کم ہوکر280.00 روپے کا رہ گیا۔ جبکہ انٹر بنک میں ڈالر میں 10پیسے کا اضافہ رہا اور ڈالر278.30 روپے سے بڑھ کر278.40 روپے ہو گیا۔ ملک بھر میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں 1000ہزار روپے بڑھ کر 2لاکھ 51ہزار روپے ہو گئی۔

مزیدخبریں