جعلی حکومت بنوں واقعہ پر بھی سیاست چمکارہی ہے‘بیرسٹر محمد علی سیف 

پشاور(این این آئی )مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر محمد علی سیف نے وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جعلی حکومت بنوں واقعے پر بھی سیاست چمکارہی ہے۔بیرسٹر محمد علی سیف نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وفاقی حکومت کے پاس سیاسی بیان بازی کے سوا کچھ نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عطا تارڑ غیر ذمے دارانہ بیانات سے حکومت کو بری الذمہ قراردینے کی کوشش کررہے ہیں۔مشیر اطلاعات خیبرپی کے بیرسٹر ڈاکٹر سیف کاکہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماں کو گرفتار کرکے جعلی سرکار اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔ مشیر اطلاعات خیبرپی کے بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور رف حسن کی غیر قانونی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جعلی حکومت نے فسطائیت کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے، بیرسٹر گوہر اور روف حسن کی گرفتاری سے ثابت ہوا کہ جعلی حکومت آخری سسکیاں لے رہی ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ پی ٹی آئی رہنماں کو گرفتار کرکیجعلی سرکار اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے، پولیس نے پی ٹی آئی کی مرکزی سیکرٹریٹ میں غیر قانونی طور کمپیوٹر اور اہم دستاویزات قبضے میں لیں، فارم 47 جعلی سرکار پی ٹی آئی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خوفزدہ ہے۔ مشیر اطلاعات نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی جعلی سرکار کے لئے ڈرانا خواب بن چکا ہے، مینڈیٹ چور سرکار کے خاتمے کے دن قریب آچکے ہیں، ملک میں حقیقی جمہوریت اور قانون کی پاسداری کو یقینی بنانے کے لیے پی ٹی آئی کی جد وجہد جاری رہے گی۔ بیرسٹر ڈاکٹرسیف کاکہنا تھا کہ پی ٹی آئی رہنما اور کارکن مینڈیٹ چورسرکار کے جعلی ہتھکنڈوں سے ڈرنے والے نہیں۔

ای پیپر دی نیشن