لاہور (خبر نگار) ہائیکورٹ کے جسٹس انوار حسین پر مشتمل الیکشن ٹریبونل نے لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ 127 سے وفاقی وزیر عطاء تارڑ کی کامیابی کے خلاف انتخابی عذرداری پر سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ سپریم کورٹ نے ہمیں بطور الیکشن ٹریبونلز کام کرنے سے روک رکھا ہے۔