پشاور+موسیٰ خیل (نوائے وقت رپورٹ) پشاور میں باچا خان مرکز کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزموں نے فائرنگ کر دی۔ پولیس کے مطابق فائرنگ سے میاں بیوی اور بچہ جاں بحق ہو گئے۔ حملہ آور فرار ہو گئے۔ دریں اثناء بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں سنجاوی روڈ طورخم تنگی کے مقام پر چار ٹرکوں پر نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کر دی۔ لیویز ذرائع کے مطابق فائرنگ سے ایک ڈرائیور جاں بحق اور دو شدید زخمی ہو گئے۔ ملزم چاروں ٹرکوں کو آگ لگا کر فرار ہو گئے۔
نامعلوم افراد کی فائرنگ‘ میاں بیوی بیٹا پشاور‘ ٹرک ڈرائیور ہرنائی میں قتل
Jul 23, 2024