اسلام آباد (وقائع نگار) بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کو جیل میں بین الاقوامی قوانین کے تحت سہولیات فراہم کرنے کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ جوڈیشل ایکٹیوازم پینل کے وکلاء کی جانب سے دائر درخواست میں استدعا کی گئی کہ بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی اور دیگر سیاسی قیدیوں کو اعلیٰ کلاس کی سہولیات فراہم کی جائیں۔