حاجیوں کا آخری قافلہ ادائی حج کی سعادت حاصل کرنے کے بعد مدینہ منورہ سے واپس روانہ انڈونیشیا ہو گیا ہے۔ اپنے ملک کو واپس جانے والا یہ قافلہ انڈونیشیا سے تعلق رکھتا تھا۔بتایا گیا ہے کہ حاجیوں کا آخری قافلہ شہزادہ محمد عبدالعزیز بین الاقوامی ایئر پورٹ سے اتوار کے روز واپس روانہ ہوا۔ اس میں کل 320 حجاج شامل تھے۔ انڈونیشیا کے لیے واپس روانہ ہونے والے اس قافلے کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا۔حاجیوں کے اس آخری قافلےکی روانگی کے ساتھ ہی سعودی عرب کی وزارت حج کا ترتیب دیا گیا حج منصوبہ 2024 مکمل ہو گیا۔مملکت کی ائیر لائن ' سعودیہ' نے حجاج کرام کے لیے خدمات بہترین معیار کے ساتھ انجام دیں اور ان کے سفر حج کو یادگار بنانے میں کردار ادا کیا۔
حج 2024 سیشن اختتام پذیر، حاجیوں کا آخری قافلہ مدینہ منورہ سے انڈونیشیا واپس روانہ
Jul 23, 2024 | 13:32