وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز کو وفاق میں اہم عہدہ ملنے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور میں حمزہ گروپ متحرک،پرانے کارکنوں ساتھیوں سے رابطے شروع کر دیئے گئے، حمزہ شہباز کا سٹیٹ گیسٹ ہاؤس لاہور میں دفتر تیار ہوگیا جہاں خصوصی پروٹوکول اور سٹاف بھی دیا جائے گا۔ذرائع کاکہنا ہے کہ حمزہ شہباز عرصہ دراز سے سیاسی منظر نامے سے غائب تھے،حمزہ اپنے ساتھیوں کی احساس محرومی دور کرنے کے لئے دوبارہ متحرک ہوئے ہیں۔ذرائع کے مطابق وفاق اور پنجاب میں نظر انداز کئے گئے اراکین اسمبلی اور رہنماؤں کی حمزہ شہباز میں خصوصی دلچسپی ہے، حمزہ شہباز اہم حکومتی امور اور پارٹی ورکرز کے کام ترجیحی بنیادوں پر کریں گے۔
وزیراعظم کےصاحبزادےحمزہ شہباز کو وفاق میں اہم عہدہ ملنے کا امکان
Jul 23, 2024 | 16:32