امریکی خلائی ادارے ناسا کے سائنس دانوں نے خبر دار کیا ہے کہ خلا میں موجود تقریباً 380 فٹ حجم کا ایک سیارچہ (Asteroid) لگ بھگ 29 ہزار کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے زمین کی جانب بڑھ رہا ہے۔
ناسا کی جیٹ پروپلژن لیبارٹری کے مطابق یہ زمین کے قریب کا سیارچہ ہے لیکن اسے امکانی طور پر خطرناک سیارچہ نہیں سمجھا جاتا ہے، ناسا نے تسلیم کیا کہ اس کا وجود 35000 این ای اوز سے زیادہ نہیں۔
جبکہ اس کا سائز لگ بھگ ایک اسکائی اسکریپر (بلند و بالا عمارت) جتنا ہے گو کہ اپنے حجم کی وجہ سے خدشات ہیں لیکن ناسا کے مطابق یہ زمین کےلیے خطرناک نہیں ہے۔
اسے زمین کے قریب کا سیارچہ سمجھا جاتا ہے، اس کا مدار زمین کے مدار کی جانب بڑھ رہا ہے لیکن یہ بہت قریب نہیں ہے۔
ناسا کے مطابق2011 ایم ڈبلیو ون، اپولو کلاس سیارچہ ہے، جو 25 جولائی کو زمین کے قریب سے گزرے گا۔ اس وقت اس کے اور زمین کے درمیان فاصلہ 2.4 ملین میل ہوگا۔ ناسا کے ماہرین سیارچے کی نقل و حرکت پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔