افغانستان میں امریکی فوج کے کمانڈر جنرل سٹینلے میک کرسٹل کو صدرباراک اوباما اور ان کی انتظامیہ پر تنقید کرنے پر واشنگٹن طلب کرلیا گیا۔

Jun 23, 2010 | 00:02

سفیر یاؤ جنگ
امریکی کمانڈر کی طلبی رولنگ سٹون نامی ایک جریدے میں مضمون لکھنے پر ہوئی ہے جس میں انہوں نے اوباما انتظامیہ اور انکے مشیروں پر تنقید کی تھی  اورکابل میں امریکی سفیر کارل ایکنبری کے بارے میں کہا تھا کہ انہوں نے ان کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی ہے۔ امریکی جنرل نے مضمون میں صدر اوباما سے وائٹ ہاؤس میں ہونے والی اپنی ملاقات کو فوٹو سیشن قراردیا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق جنرل سٹینلے میک کرسٹل کل بدھ کے روز وائٹ ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں شریک ہونگے اور پینٹاگون کو اپنے مضمون کے بارے میں وضاحت پیش کرینگے۔ ادھرجنرل میک کرسٹل نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ اس مضمون پر معافی مانگتے ہیں  ’یہ ایک غلطی تھی جو نہیں ہونی چاہیئے تھی۔ ان کا کہنا تھا  کہ وہ صدر اوباما، ان کی سکیورٹی امور کی ٹیم اور اس لڑائی میں شامل فوجی اور غیر فوجی اہلکاروں کا پورا احترام کرتے ہیں ۔ 
مزیدخبریں