پاکستان جذبہ خیرسگالی کے طور پرآج بھارت کے سترہ قیدی رہا کررہا ہے جنہیں واہگہ بارڈر ہر بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔  

 وزارت خارجہ کے مطابق حکومت پاکستان نے بھارتی وزیر داخلہ چدم برم اور سیکرٹری خارجہ نروپما راؤ  کے دورہ پاکستان سے قبل جذبہ خیر سگالی کے تحت بھارت کے سترہ قیدی رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ان  قیدیوں کو آج واہگہ بارڈرکے ذریعے بھارت بھیجا جائے گا ۔ واضح رہے کہ پاکستان نے چند دن قبل بھی بھارت کے پچیس قیدی رہا کیے تھے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان بھارت کے سات ہزار قیدی اور ماہی گیر رہا کر چکا ہے  جبکہ بھارت نے جواب میں صرف پندرہ سو قیدیوں کو رہا کیا ہے۔ اس وقت بھی بھارتی جیلوں میں نو سو ستائیس پاکستانی قیدی ہیں جن کی رہائی کا معاملہ پاک بھارت خارجہ سیکرٹریوں کے مذاکرات میں اٹھائے جانے کا امکان ہے ۔  

ای پیپر دی نیشن