کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق ضلع کپواڑہ کے علاقے ساہیوان میں مجاہدین کے ساتھ جھڑپ میں بھارتی فوج کا ایک کرنل ہلاک ہوگیا ۔ دوسرا واقعہ ضلع پونچھ کے علاقے ناتو کالصہ میں پیش آیا جہاں مجاہدین کے حملے میں ایک لیفٹیننٹ کرنل شدید زخمی ہو گیا۔ اطلاعات کے مطابق دونوں علاقوں میں مجاہدین اور بھارتی فوجیوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ دریں اثناء ضلع پلوامہ کے علاقہ ترال میں ایک بھارتی فوجی اہلکار نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا ۔ اس واقعے سے جنوری 2007 سے مقبوضہ کشمیر میں خود کشی کرنے والے بھارتی فوجیوں کی تعداد ایک سو چوراسی ہو گئی ہے ۔