اسرائیل نے ایران کے جوہری پروگرام کو مانیٹر کرنے کے لیے سٹلائیٹ خلا میں بھیج دیا ۔

اوفیک نامی اس سیٹلائیٹ کو تل ابیب کے قریب اسرائیلی فضائیہ کے ائیر بیس سے لانچ کیا گیا۔ اسرائیلی فوج  اس سے پہلے بھی تین سٹلائیٹ لانچ کر چکی ہے جبکہ گزشتہ رات لانچ کیا جانیوالا اوفیک بھی ان کے ساتھ مل کر کام کرے گا ۔ ان سٹلائٹس کو بھیجنے کا مقصد ایران کی جوہری سرگرمیوں کی نگرانی کرنا ہے ۔ تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے ایران پر پابندیوں کے بعد اسرائیل کا سٹلائیٹ بھیجنا انتہائی اہم ہے۔ دوسری جانب بعض حلقوں نے اسے باقاعدہ  ایران پرحملے کی تیاریاں  قرار دیا ہے  ۔ واضح رہے کہ اسرائیلی حکام متعدد بار ایران پر فوجی حملے کی دھمکی دے چکے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن