ایکواڈورمیں یواین ایچ سی آر کا کیمپ کولمبیا کی سرحد کے قریب دریا کنارے گھنے جنگل میں واقع ہے۔ اس موقع پر اقوام متحدہ کےاہلکار زاویر کریچ بھی انجیلا جولی کے ہمراہ تھے۔ انجیلا نے کیمپ میں موجود بچوں اور مختلف خاندانوں سے ملاقات کی ۔ بارانسا برمیجا کے علاقے میں پناہ گزینوں کے اس کیمپ میں چونیتس خاندان قیام پذیر ہیں جن میں سے بیشتر کا تعلق کولمبیا سے ہے۔ انجیلا جُولی گزشتہ سال ستمبر میں فائرنگ سے ہلاک ہونے والے ایک رہنما کے گھر بھی گئیں ۔ ہالی وڈ ادارکارہ کو دو ہزار ایک میں اقوام متحدہ کی طرف سے خیرسگالی کا سفیر مقررکیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ ایکواڈور میں اکاون ہزار رجسٹرڈ پناہ گزین موجود ہیں۔