پاکستان اوربھارت کے مابین جامع مذاکرات سلسلے میں سیکرٹری خارجہ سطح پرمذاکرات کا دو روزہ دورآج سے اسلام آباد میں شروع ہورہا ہے۔

Jun 23, 2011 | 04:19

سفیر یاؤ جنگ
مذاکرات میں جموں وکشمیراوردوستانہ وفود کے تبادلے کے علاوہ امن وسلامتی اوراعتماد سازی کے اقدامات پربات چیت کی جائے گی۔ پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری خارجہ سلمان بشیرکریں گے جبکہ بھارت کی جانب سے یہ ذمہ داری سیکرٹری خارجہ نروپیما راؤ کو سونپی گئی ہے۔ گزشتہ سال اپریل میں بھوٹان میں وزیراعظم گیلانی کی بھارتی اہم منصب من موہن سنگھ کے ساتھ ملاقات میں جامع مذاکرات کی بحالی پراتفاق کیا گیا تھا جبکہ رواں سال ماہ فروری میں تھیمپو میں دونوں ممالک کے سیکرٹری خارجہ کی بات چیت سے جامع مذاکرات باضابطہ طورپربحال ہوگئے۔ دفترخارجہ کے مطابق مذاکرات کے عمل میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے آئندہ سال جولائی میں بھارت میں اہم اجلاس ہوگا۔
مزیدخبریں