نیٹو فورسز قاتل ہیں جنھوں نے دنیا کو جنگل میں تبدیل کر دیا ہے، معصوم شہریوں کی ہلاکت کا بدلہ لیا جائے گا۔ معمر قذافی

سرکاری ٹی وی پر جاری ویڈیو خطاب میں معمر قذافی نے نیٹو کی جانب سے عام شہریوں کو نشانہ بنانے کی سخت مذمت کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ معصوم شہریوں کی ہلاکت کا بدلہ لیا جائے گا ۔
معمر قزافی نے کہا کہ نیٹو قاتل ہے۔ نیٹو اور مغرب کی پالیسیاں انہیں لے ڈوبیں گی۔ اس سے قبل پیر کو طرابلس میں ہونے والے حملے میں معمر قذافی کی پوتی سمیت جاں بحق ہونے والے پندرہ افراد کی تدفین کردی گئی۔ لیبیا میں جاری خانہ جنگی میں اب تک سات سو سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن