پاکستان اوربرطانیہ نے افغان حکومت اور طالبان میں مفاہمتی عمل کی حمایت کردی

Jun 23, 2011 | 11:36

سفیر یاؤ جنگ
پاکستانی دفترخارجہ اسلام آباد میں وزیر مملکت برائے خارجہ امورحنا ربانی کھرکے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے برطانوی وزیرخارجہ ولیم ہیگ نے بتایا کہ ہم پاکستان سے وسیع تراسٹریٹیجک تعلقات کے خواہشمند ہیں، پاکستان کو یورپی یونین کی منڈیوں تک رسائی میں بھرپورتعاون کریں گے۔
برطانوی وزیرخارجہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردارکو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ نقصان اٹھایا ہے، افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے حوالے سے صدر اوباما کی تقریر خوش آئند ہے، ہم افغانستان مفاہمتی عمل کی حمایت کرتے ہیں
اس موقع پرحنا ربانی کھر کا کہنا تھا کہ پاکستان اوربرطانیہ کے درمیان پانچ نکاتی ورکنگ پیپرزکا تبادلہ ہوگا جس میں تجارت، تعلیم، صحت، ڈیفنس سکیورٹی اورکلچر شامل ہیں، سیلاب اور دیگر قدرتی آفات میں برطانیہ کے تعاون کے شکر گزارہیں
دونوں رہنماؤں نے صحافی سلیم شہزاد کے قتل کی مذمت کی جبکہ برطانوی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ اس معاملے میں جوڈیشل کمیشن کا قیام خوش آئند ہے، امید ہے تحقیقات غیر جانبدارانہ ہوں گی۔
مزیدخبریں