یونفیکشن بلاک پرتنقید کرتے ہوئے مسلم لیگ قاف کے چوہدری ظہیرالدین کا کہنا تھا کہ یونفیکشن بلاک کے ارکان کے خلاف عدالت میں جائیں گے اور انہیں نااہل قرار دلوائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ چوہدری ظہورالہی نے جمہوریت کے لئے قربانی دی اور ان کے خون کے چھینٹوں سے کئی لوگ رہنما بنے۔
اس سے پہلے اسمبلی کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف راجہ ریاض کا کہنا تھا کہ صدرزرداری نے ساڑھے تین سال کے دوران پہلے مرتبہ زبان کھولی ہے، یہ اقتدار کے بھوکے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ چوہدری نثار ان کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں لیکن انہیں پتہ نہیں چل رہا کہ وہ انہیں جدہ بھجوا کرخود وزیراعظم بننا چاہتے ہیں۔
پنجاب اسمبلی میں فائنانس بل تو منظورہوگیا لیکن عوامی نمائندے کہلانے والے سارا دن ایک دوسرے پر الزامات کی بارش کرنے میں مصروف رہے، جوعوام کے لئے افسوسناک امرہے