کراچی سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روززبردست تیزی رہی اور کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس بارہ ہزارپانچ سوپوائنٹس کی نفسیاتی حد بھی عبورکرگیا۔

کراچی سٹاک مارکیٹ میں کاروبارکے آغاز سے جاری تیزی میں اختتام تک شدت آگئی ، اینگرو کیمیکلز، فوجی فرٹیلائزر، پاکستان آئل فیلڈ، او جی ڈی سی ایل اوریوبی ایل سمیت تمام نمایاں شعبوں میں زبردست خریداری کے رجحان نے مارکیٹ کی تیزی کو تھمنے نہ دیا۔ مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس ایک سوانتالیس پوائنٹس اضافے کے بعد بارہ ہزارپانچ سوآٹھ پوائنٹس پربند ہوا۔ مجموعی کاروباری حجم سات کروڑ انہتر لاکھ شیئرز رہا جبکہ حجم کے اعتبار سے فوجی فرٹیلائزر بن قاسم کمپنی کے شیئرز میں سب سے زیادہ سودے ہوئے۔ کاروبار کے اختتام تک تین سو پچاس کمپنیوں کے حصص میں لین دین ہوا جن میں سے ایک سو بہتر کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن