ملکی زرمبادلہ کے ذخائرایک ہفتے کے دوران باون لاکھ ڈالرزاضافے کے بعد سترہ ارب باون کروڑ اکتیس لاکھ ڈالرزہوگئے۔

سٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق اٹھارہ جون کو ختم ہونے والے ہفتے تک ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر سترہ ارب اکاون کروڑ اناسی لاکھ ڈالرز سے بڑھ کر سترہ ارب باون کروڑ اکتیس لاکھ ڈالرز ہوگئے۔ سٹیٹ بینک کے پاس موجود ڈالرز ڈیپازٹس میں ایک ہفتے کے دوران دو کروڑ پندرہ لاکھ ڈالرز کا اضافہ ہوا تاہم کمرشل بینکوں کے ڈالرز ریزرو میں ایک کروڑ تریسٹھ لاکھ ڈالرز کی کمی ہوئی۔ اٹھارہ جون تک مرکزی بنک کے ڈالرز ڈیپازٹس چودہ ارب دس کروڑچوہتر لاکھ جب کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر تین ارب اکتالیس کروڑستاون لاکھ ڈالرز کی سطح پرپہنچ چکے تھے۔

ای پیپر دی نیشن