امريکی وزيرخارجہ ہيلری کلنٹن نے اپنے نائب کی تقريب حلف برادری کو اپنی اداؤں سے منفرد بناديا.

نائب وزیرخارجہ مائک ہيمر کی حلف برداری کی تقریب میں سب کچھ معمول کے مطابق تھا کہ ہیلری کلنٹن نے اچانک کی ایک پراسرارسفيد باکس نکالااوراس میں سے جامنی رنگ کے موتيوں والا ہار نکال کر گلے ميں ڈالا. پھر جامنی نگینے والی انگوٹھی پہنی ، يہی نہيں آخر ميں انہوں نے جامنی رنگ کا چشمہ لگا کرمائيک ہيمر سے حلف ليا. امريکی وزير خارجہ کو اس حلئے ميں ديکھ کر تقريب کے شرکاء اپنی ہنسی نہ روک سکے.جس پر ہيلری کلنٹن نے خود وضاحت کردی کہ انہوں نے يہ حليہ اس لیے اپنایا کیونکہ جامنی رنگ مائیک ہیمر کا پسندیدہ ہے

ای پیپر دی نیشن