پيپلزپارٹی نے يوسف رضا گيلانی کی خدمات کو سراہتے ہوئے اس بات کا اصولی فيصلہ کيا ہے کہ سابق وزیراعظم کے صاحبزادے اور رحيم يارخان کے حلقہ دوسوپچانوے سے منتخب رکن پنجاب اسمبلی عبدالقادرگيلانی کو قومی اسمبلی کارکن بنوايا جائے گا،اس مقصد کیلئے وہ پنجاب اسمبلی کی رکنیت سے استعفٰی ديں گے، جس کے بعد انہيں اين اے ایک سو اکیاون ملتان کے ضمنی اليکشن ميں پیپلزپارٹی کی جانب سے ٹکٹ ديا جائے گا، اس حلقہ ميں پولنگ انیس جولائی کو ہونی ہے،