دوحہ /واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ+این این آئی+ بی بی سی) امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری نے کہاہے کہ شامی باغیوں کے حامی ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں باغیوں کے ساتھ تعاون بڑھانے انہیں فوری امداد کی فراہمی پر اتفاق کیا گیا ہے۔ فرینڈز آف سیریا کے وزرائے خارجہ نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ملاقات کی۔ان ممالک میں امریکہ، برطانیہ، فرانس، جرمنی، مصر، اردن، ترکی اور سعودی عرب شامل ہیں۔کیری نے کہا شام میان طاقت کا توازن قائم اور حکومت کو مذکرات کی میز پر لایا جائے ۔ ادھر فرانس کے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران اور لبنان کی عسکری تنظیم حزب اللہ شام کے تنازعہ سے دور رہیں۔
قطر میں فرینڈز آف سیریا اجلاس،شامی باغیوں کو فوری امداد فراہمی پر اتفاق
Jun 23, 2013