رحیم یار خان: اشتہاری مجرم کی گرفتاری کیلئے جانیوالی پولیس ٹیم پر فائرنگ، کانسٹیبل جاں بحق

رحیم یار خان+ خان پور+ ترنڈہ سوائے خان(کرائم رپورٹر+ نامہ نگاروں سے) اشتہاری مجرم امین عرف مینا کی گرفتاری کیلئے جانے والے پولیس اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ،کانسٹیبل جاں بحق، اشتہاری فرار ہو گیا۔ ہلاک ہونے والے کانسٹیبل کو آہوں اور سسکیوں میں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ فرار ہونے والے اشتہاری مجرمان کے خلاف دہشتگردی کا مقدمہ در ج کر لیا گیا۔ دریں اثناءڈسٹرکٹ پولیس افیسر سہیل حبیب تاجک نے کہا ہے کہ شہید کی موت قوم کی حیات ہے محمد طارق کی شہادت سے پولیس بیک فٹ پر نہیں جائے گی اور مجرمان کو دفع یا دفن کرنے تک اپنی جارحانہ پالیسی کو جاری رکھے گی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...