کراچی (آئی این پی) محکمہ موسمیات نے کہا ہے ملک بھر میں گرمی کی لہر 26 جون تک جاری رہے گی تاہم 30 جون سے مون سون کی بارشیں ہونے کا بھی امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیگا۔ گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ گرمی بھکر اور نور پور تھل میں پڑی جہاں درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔