واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم اعلامیہ کے مطابق رکن سندھ اسمبلی ساجد قریشی اور انکے بیٹے کے قتل کے خلاف ایم کیو ایم امریکہ کے زیراہتمام آج نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر کے سامنے مظاہرہ کیا جائے گا۔ احتجاجی مظاہرے میں شرکت کیلئے امریکہ کے مختلف شہروں سے کارکن نیویارک پہنچنا شروع ہو گئے۔