واشنگٹن (نمائندہ خصوصی) امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ جان کیری کے اگلے ہفتے دورہ کے دوران مذاکرات میں پاکستان بھارت تعلقات بھی زیربحث آئیں گے۔ اس کے علاوہ دونوں ممالک کی توجہ امریکہ بھارت سٹریٹجک تعلقات پر مرکوز ہو گی۔ ترجمان پیٹرل وینٹرک نے کہا کہ امریکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہمیشہ بہتر تعلقات چاہتا ہے ۔
کیری کے دورہ¿ بھارت میں پاکستان بھارت تعلقات بھی زیربحث آئیں گے: امریکہ
Jun 23, 2013