اسلام آباد(این این آئی) مخصوص نشستوں پرمنتخب ہونیوالی خواتین اراکین قومی اسمبلی چند روز میں ہی عوام کی ٹیلی فون کالوں سے تنگ آگئیں اور قومی اسمبلی کی ویب سائٹ سے اپنے ناموں کے سامنے درج ٹیلی فون نمبر شکایت کر کے ہٹوا دئیے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خواتین ارکان اسمبلی نے گزشتہ روز حکام سے شکایت کی کہ ہمارے تعارف کے ساتھ قومی اسمبلی کی ویب سائٹ پر ہمارے ٹیلی فون نمبر بھی درج کر دئیے گئے ہیں۔