شجاعت عظیم کا اسلام آباد ائرپورٹ کا اچانک دورہ، غیرضروری چیکنگ پر برہمی

Jun 23, 2013

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم کے مشیر برائے ہوا بازی کیپٹن شجاعت عظیم نے اسلام آباد ائرپورٹ کا اچانک دورہ کیا۔ مسافروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات پر عدم اطمینان کا اظہار اور مسافروں کی غیرضروری چیکنگ پر برہمی کا اظہار کیا۔ شجاعت عظیم نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مسافروں کیلئے صاف پانی کی فراہمی کا بندوبست کیا جائے۔

مزیدخبریں