لاہور (نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) ریلوے کالونیوں میں سبسڈی پر دی جانےوالی بجلی بھی چوری ہونے کا انکشاف‘ لاہور سمیت 7 ڈویژنوں میں ریلوے کالونیوں میں بجلی چوروں کیخلاف آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور چھاپہ مار ٹیمیں بھی تشکیل دیدی گئیں۔ ریلوے کالونیوں میں ٹیموں کو گھروں کے اندر جا کر میٹر چیک کرنے کی اجازت ہوگی۔ وزارت ریلوے نے تمام کالونیوں میں رہائش پذیر افراد کو حکم دیا ہے کہ وہ فوری طور پر بجلی کے میٹر گھروں کے باہر لگائیں۔ ریلوے نے حال ہی میں واپڈا کو سبسڈی کی مد میں 40کروڑ روپے ادا کئے ہیں۔